منی پور : تین عسکریت پسند گرفتار

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-06-2025
منی پور :  تین عسکریت پسند گرفتار
منی پور : تین عسکریت پسند گرفتار

 



امپھال/ آواز دی وائس
منی پور کے مختلف علاقوں سے زبردستی پیسے وصولنے کے الزام میں تین شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ بشنوپور ضلع کے نِنگتھاؤ کھونگ کھا کھوناؤ علاقے سے کانگلی پاک کمیونسٹ پارٹی (پی ڈبلیو جی) کے دو ممبران  کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت کھومدرم جوئے سنگھ اور میبم میمچا دیوی  کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ دونوں مقامی تاجروں سے زبردستی وصولی کرنے میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے .32 بور کی ایک پستول اور ایک خالی میگزین برآمد ہوئی ہے۔ اسی طرح کے سی پی - مایمل فاؤنگانگ لنمی (ایم ایف ایل) کے ایک ممبر  کو امپھال ایسٹ ضلع کے چنگمی رونگ علاقے سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت یومنم جینیکا (22 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس پر بھی علاقے میں چھوٹے کاروباریوں سے زبردستی پیسے لینے کا الزام ہے۔
اس دوران امپھال ایسٹ ضلع کے لائریکینگبام ماکھا لیکائی علاقے سے ایک شخص کو غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کی شناخت ہاؤبام سیتل جیت  کے طور پر کی گئی ہے اور اس کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ بشنوپور ضلع میں سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے کے الزام میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ‘فیس بک’ پر فوبالا علاقے میں فائرنگ کی جھوٹی خبر پوسٹ کرنے پر رَبیکانت کونجینگبام کو بشنوپور شہر کے وارڈ نمبر تین سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، یہ تمام گرفتاریاں منگل کے روز عمل میں آئیں۔