منی پور:فوج کے قافلے پرعسکریت پسندوں کاحملہ، 7 جوانوں کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
منی پور:فوج کے قافلے پرعسکریت پسندوں کاحملہ، 7 جوانوں کی موت
منی پور:فوج کے قافلے پرعسکریت پسندوں کاحملہ، 7 جوانوں کی موت

 

 

چورا چند پور: منی پور میں آج سنیچر کو فوج کے قافلے پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر سمیت 7 جوان مارے گئے ہیں۔

یہ واقعہ چورا چند پور ضلع کے سنگھاٹ میں پیش آیا۔ باغیوں نے آسام رائفلز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں 46 آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل بپلاب ترپاٹھی کی اہلیہ اور بیٹا بھی مارے گئے۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس دہشت گردانہ حملے میں سی سی پور میں سی او اور ان کے اہل خانہ سمیت کچھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ریاستی افواج اور نیم فوجی دستے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں۔ قصورواروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔