منی پور/ آواز دی وائس
ہندوستان کی ریاست منی پور کے امفال ویسٹ ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے ایک ممنوعہ تنظیم کے ممبر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ہفتے کے روز اس کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق، یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (پمبے) کے ایک رکن کو جمعہ کے روز ضلع کے موئرنگ کھوم علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک افسر نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے چرچندپور اور امفال ایسٹ اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جمعے کے روز برآمد کی گئی چیزوں میں رائفلیں، کارتوس، پستول اور ہینڈ گرینیڈ شامل ہیں۔