ممتا دوبارہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بنیں گی: تیجسوی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-04-2026
ممتا دوبارہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بنیں گی: تیجسوی
ممتا دوبارہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بنیں گی: تیجسوی

 



کولکتہ
آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ممتا بنرجی مسلسل چوتھی بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ بنیں گی۔ انہوں نے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں حکمراں جماعت کے روڈ شوز میں شرکت کے دوران یہ بات کہی۔یادو جمعہ کے روز کولکتہ پہنچے اور جگدل، بھاٹپارہ اور کھڑدہ اسمبلی حلقوں میں لگاتار روڈ شوز میں حصہ لیا۔
انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بارکپور لوک سبھا علاقے کے تحت بھاٹپارہ اسمبلی حلقے سے ٹی ایم سی امیدوار امیت گپتا اور جگدل سے امیدوار سومناتھ شیام کے حق میں جوش و خروش کے ساتھ روڈ شو منعقد کیا گیا۔
کھڑدہ اسمبلی حلقے میں ٹی ایم سی امیدوار دیو دیپ پروہت کے حق میں جلسے میں شرکت کے بعد آر جے ڈی رہنما نے کہا، "عوام کی غیر متزلزل محبت، پختہ اعتماد اور بھرپور حمایت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ بنگال کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ممتا بنرجی کو مسلسل چوتھی بار بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں گے۔
کولکتہ پہنچنے پر جب تیجسوی یادو سے راگھو چڈھا کے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا، "کچھ لوگ سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔ وہ شاید خوف یا لالچ کی وجہ سے بی جے پی میں شامل ہوئے ہوں۔