ممتا نے سشیلا کارکی کو مبارکباد دی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-09-2025
ممتا نے سشیلا کارکی کو مبارکباد دی
ممتا نے سشیلا کارکی کو مبارکباد دی

 



کولکتہ/ آواز دی وائس
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز نیپال میں عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر سشیلہ کارکی کو مبارکباد دی۔ نیپال کی سابق چیف جسٹس کارکی جمعہ کی رات عبوری حکومت کی قیادت کرنے والی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئیں۔ اس کے ساتھ ہی، سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد شروع ہونے والی ملک گیر تحریک کے سبب کے پی شرما اولی کی حکومت کو استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا، جس کے بعد کئی دنوں سے جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا۔
بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ میں محترمہ سشیلہ کارکی کو نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ مغربی بنگال کی سرحدیں نیپال سے ملتی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ ہم ہمسایہ ممالک کے طور پر دوستی اور تعاون کے ان گہرے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
صدر رام چندر پاؤڈیل نے اولی کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے تین دن بعد جمعہ کی شام 73 سالہ کارکی کو حلف دلایا۔