ممتا بنرجی کا اسمبلی پہنچنے کی راہ ہموار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2021
ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

 

 

آواز دی وائس : ممتا بنرجی کے اسمبلی پہنچنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹی ایم سی ایم ایل اے نے بھوانی پور سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بھوانی پور سیٹ پر 30 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 اکتوبر کو ہوگی۔

 آپ کو بتا دیں کہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں ممتا کو بی جے پی کے شوبھیندو ادھیکری نے نندی گرام سیٹ سے شکست دی تھی۔ ایسی صورت حال میں ممتا کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے ضمنی انتخاب جیتنا ضروری ہے۔

۔ 30 ستمبر کو مغربی بنگال کی شمشیر گنج اور جنگی پور کی نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اڈیشہ کی پپلی سیٹ پر بھی اسی دن ووٹنگ ہوگی۔