ممتا بنرجی نے وشوکرما پوجا پر مبارکباد دی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 17-09-2025
ممتا بنرجی نے وشوکرما پوجا پر مبارکباد دی
ممتا بنرجی نے وشوکرما پوجا پر مبارکباد دی

 



کولکتہ/ آواز دی وائس
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز ریاست کے عوام کو وشوکرما پوجا کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ یہ تہوار مختلف شعبوں میں مزدوروں کی مہارت اور سخت محنت کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس موقع پر خاص طور پر مہاجر مزدوروں کے اعزاز میں سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
ممتا نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ وشوکرما پوجا پر سب کو دلی مبارکباد۔ اس بار مہاجر مزدوروں کے اعزاز میں ہم نے و شوکرما پوجا پر ریاستی حکومت کی جانب سے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔‘
بھگوان و شوکرما کو دیوتاؤں کا انجینئر مانا جاتا ہے۔
ممتا نے مہاجر مزدوروں سے واپس آنے کی اپیل کی اور اعلان کیا کہ ریاست میں لوٹنے پر ہر مزدور کو 12 ماہ کی مدت تک یا ملازمت ملنے تک 5,000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔