ای ایس آئی سی میں بڑا اصلاحی منصوبہ: مانڈویہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 31-07-2026
ای ایس آئی سی میں بڑا اصلاحی منصوبہ: مانڈویہ
ای ایس آئی سی میں بڑا اصلاحی منصوبہ: مانڈویہ

 



نئی دہلی: مرکزی وزیر محنت و روزگار منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ حکومت ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں بڑی اصلاحات کرنے جا رہی ہے، جن کے تحت معیاری نجی اسپتالوں کو بھی ای ایس آئی سی کے منظور شدہ اسپتالوں کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔

ای ایس آئی سی ملک بھر میں بیمہ شدہ ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کو اپنے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے ذریعے صحت بیمہ اور طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کو کہا، "ہم ای ایس آئی سی میں ایک بڑی تبدیلی لانے جا رہے ہیں۔ اگر نجی شعبے میں اچھے اسپتال موجود ہیں تو انہیں بھی ای ایس آئی سی اسپتال کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔"

قومی دارالحکومت میں فکی-اے آئی او ای گلوبل انڈسٹریل ریلیشنز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں تمام متعلقہ فریقوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سماجی تحفظ کے نظام کا دائرہ اب تقریباً 101 کروڑ افراد تک پہنچ چکا ہے، جو ملک کی 68.8 فیصد آبادی کے برابر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔