امراوتی میں کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
امراوتی میں کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک
امراوتی میں کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک

 


امراوتی: ریاست مہاراشٹر کے امراوتی ضلع کے وردھا ندی میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔

جب یہاں ایک کشتی الٹ گئی ۔ایک ہی خاندان کے 11 افراد دریا میں ڈوب گئے۔

ان میں سے ایک بچی سمیت 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جب کہ 8 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

پولیس اور انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح 10.30 بجے کے قریب امراوتی کے ہترانہ گاؤں میں پیش آیا۔

یہ خاندان دریا کنارے پر دشکرما کی رسم ادا کرنے گیا تھا ، اس دوران کشتی الٹ گئی۔

کشتی 11 افراد کا وزن برداشت نہ کر سکی اور الٹ گئی۔ حادثے کے بعد مقامی ایم ایل اے دیویندر بھویار موقع پر پہنچ گئے۔