مہاراشٹر حکومت نے مسلم کمیونٹی کی معاشی ترقی کے لیے اٹھایا قدم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2022
مہاراشٹر حکومت نے مسلم کمیونٹی کی معاشی ترقی کے لیے اٹھایا  قدم
مہاراشٹر حکومت نے مسلم کمیونٹی کی معاشی ترقی کے لیے اٹھایا قدم

 

 

 ممبئی: مہاراشٹر حکومت ریاست میں مسلم کمیونٹی کی اقتصادی ترقی اور انہیں ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

 مہاراشٹر حکومت نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز(TISS) کو مسلمانوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے مسلم کمیونٹی کی حالت کا مطالعہ کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔  ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ اس اسٹڈی پروجیکٹ کے لیے کل 33.92 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ریاست مہاراشٹر میں مسلم کمیونٹی کو اقتصادی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے مسلم کمیونٹی کی تعلیمی، معاشی اور سماجی حیثیت کا مطالعہ کرکے اور جغرافیائی علاقوں کی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے،معیشت میں ان کی شرکت کو بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ 

اس کے علاوہ، ٹی آئی ایس ایس(TISS) اور حکومت نے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے عہدیداروں کا تقرر کیا ہے۔ ٹاٹاسوشل ریسرچ کونسل،ممبئی نے مہاراشٹر کے چھ علاقائی ریونیو کمشنروں کے علاقوں میں 56 کارکنوں کی گنتی کی ہے۔

شہروں میں مسلم کمیونٹی کے سماجی، تعلیمی اور معاشی حالات کا مطالعہ کرنے کے لیے اسے انٹرویوز اور کمیونٹی سروے کے ذریعے متعارف کرایا جانا ہے۔ مذکورہ اسٹڈی گروپ کو مالیاتی منظوری سمیت مجموعی طور پر 33,92,040 انتظامی منظوری دی گئی ہے۔