مہاراشٹر:ہنومان چالیسہ پر ہنگامہ جاری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2022
مہاراشٹر:ہنومان چالیسہ پر ہنگامہ جاری
مہاراشٹر:ہنومان چالیسہ پر ہنگامہ جاری

 

 

ممبئی: مہاراشٹر میں ہنومان چالیسہ کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔ امراوتی کی ایم پی نونیت رانا اور ان کے شوہر اور ایم ایل اے روی رانا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اعلان کرنے کے بعد، شیوسینا کے کارکنوں نے ہفتہ کو ان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔

شیو سینا کے مشتعل کارکنوں نے رکاوٹیں توڑ کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے کچھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہاں مظاہرے کے درمیان رانا جوڑے نے فیس بک لائیو پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں رانا جوڑا پوجا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ہم پون پتر ہنومان اور شری رام کا آشیرواد لے کر مہاراشٹر کی ترقی کے لیے ہنومان چالیسہ پڑھنا چاہتے ہیں۔ کسانوں، مزدوروں اور بے روزگاری کے مسئلہ پر اور ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پورے مہاراشٹر پر شنی چھایا ہوا ہے۔

اس لیے ہفتہ کو ہم ماتوشری جا کر یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ماتوشری ہمارا دل ہے.. بالا صاحب ٹھاکرے ہمارے بھگوان ہیں۔ اس لیے ہم اس جگہ جا کر ہنومان چالیسہ پڑھنے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے امن کے لیے ’شنی وار ‘جو کہ بھگوان کا دن ہے، امن کا دن ہے، اس لیے اس دن ہم اس شنی کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو ادھو ٹھاکرے کی وجہ سے مہاراشٹر میں مسلط ہے۔

پورے مہاراشٹر میں ترقی ہونی چاہیے، اس لیے میں ہنومان چالیسہ پڑھنا چاہتا ہوں۔ ہم مراٹھی مانوس ہیں، ممبئی میں ہمیں ہنومان چالیسہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔