مہاراشٹر: آن لائن دھوکہ دہی کے خلاف مہم ، 13 افراد گرفتار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2025
مہاراشٹر: آن لائن دھوکہ دہی کے خلاف مہم ، 13 افراد گرفتار
مہاراشٹر: آن لائن دھوکہ دہی کے خلاف مہم ، 13 افراد گرفتار

 



ممبئی :مہاراشٹر کے سات اضلاع سے پچھلے 10 دنوں میں ‘ڈیجیٹل ارسٹ’ جیسے سائبر کرائم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع جمعہ کو ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے دی۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ کارروائی سولاپور، پونے، ناگپور، ستارا اور ناسک کے علاقوں میں 13 پولیس ٹیموں نے کی۔

ان ٹیموں کا قیام 18 نومبر کو عمل میں آیا تھا۔ اہلکار نے کہا: "ہماری جانچ میں پتہ چلا کہ اس سال اکتوبر تک ممبئی میں ڈیجیٹل گرفتاری کے 142 کیسز سامنے آئے، جن میں کل 114 کروڑ روپے کی رقم شامل تھی۔ ٹیم ان افراد کے پتے پر گئی جن کے بینک اکاؤنٹس سائبر فراڈ کے ذریعے رقم جمع کرنے اور منتقل کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

گرفتار افراد کی شناخت درج ذیل کی گئی ہے: سولاپور: سنیل کاشیناتھ بھوجبل (45) ، پونے کے جونار: اننت مانک تھورٹ (55) ، ویرار: جےش جینت جھاوری (55) ، نالاسوپارا: دھرمِل رامبیا (32) ، ولاس مورے المعروف ریحان خان (43) ، رضوان شوکت علی خان (34) ، قاسم رضوان شیخ (32) ، آشیش رامکرشن بھوساری (41) ، جیون باراپترے (36) ، یش یادو (23) ، موہن سوناونے ، ہتیش ماسورکر (30) ، انکش مورے۔

اہلکار نے بتایا: چونکہ ڈیجیٹل گرفتاری کے کیسز میں سینئر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس لیے ممبئی پولیس کی ٹیم نے اس مہینے کے آغاز میں اکیلے رہنے والے سینئر شہریوں کا ایک ڈیٹا بیس تیار کیا اور انہیں خبردار کرنے کے لیے ان کے گھروں پر عملے کو بھیجا۔