مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو بنگال میں بھی نافذکیاجائے:کلکتہ ہائی کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

کولکاتا

کلکتہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے مدراس ہائی کورٹ کے پیر کے روز کے فیصلے کو مکمل طور پر، ہوبہو اور سختی سے نافذ کرے.

چیف جسٹس ٹی بی رادھاکرشنن اور جسٹس اریجیت بنرجی کی بینچ نے پیر کے روز ہوئی اسمبلی الیکشن کے ساتویں مرحلے کی پولنگ سے متعلق کمیشن کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد یہ انتظام دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں الیکشن مکمل پر امن ڈھنگ سے کروانے سے متعلق دو عرضیاں عدالت کے سامنے دائر کی گئی ہیں۔

غور طلب ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو بنرجی اور جسٹس سینتھل کمار رام مورتی نے پیر کے روز وارننگ دی تھی کہ اگر الیکشن کمیشن 30 اپریل تک ووٹنگ کے لیے کورونا پروٹوکال کا بلوپرنٹ پیش نہیں کرتا ہے تو وہ دو مئی کی ووٹ شماری پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔

مدراس ہائی کورٹ نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے لیے الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

(ایجنسی ان پٹ)