مدھیہ پردیش: سب سے طویل فلائی اوور کا افتتاح

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-08-2025
مدھیہ پردیش: سب سے طویل فلائی اوور کا افتتاح
مدھیہ پردیش: سب سے طویل فلائی اوور کا افتتاح

 



جبل پور/ آواز دی وائس
مرکزی وزیر نیتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے ہفتہ کو جبل پور میں ریاست کے سب سے لمبے ‘سنگل اسپین کیبل اسٹے برج’ والے فلائی اوور کا افتتاح کیا۔
افسروں نے بتایا کہ سات کلومیٹر طویل اس فلائی اوور سے مدن محل اور دموہ ناکا کے درمیان سفر کا وقت موجودہ 40-45 منٹ سے گھٹ کر صرف 6 سے 7 منٹ رہ جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 1,200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ یہ فلائی اوور جدید شہری ٹریفک مینجمنٹ اور ترقی میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ افسروں کے مطابق اس فلائی اوور کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ ریلوے لائن پر 192 میٹر لمبا سنگل اسپین کیبل اسٹے برج بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کوریڈور میں تین بو-اسٹرنگ برج ہیں، جن میں سے دو رانی تال میں اور ایک بلدیو باغ میں ہے۔
ہر بو-اسٹرنگ برج 70 میٹر لمبا اور مکمل طور پر اسٹیل سے بنا ہے۔
افسروں کے مطابق، ہر یالی کو بڑھانے اور آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے فلائی اوور کے نیچے 50 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلائی اوور کے نیچے باسکٹ بال کورٹ، اوپن جم، اور بچوں کے لیے پارک جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سفر کو آسان بنانے کے لیے دس سمت دکھانے والے اشارے لگائے گئے ہیں۔
گڈکری نے 2019 میں اس فلائی اوور کی بنیاد رکھی تھی۔
ستمبر 2023 میں ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے فلائی اوور کے ایک حصے ‘چھوٹی لائن سے گلاٹی پٹرول پمپ تک’ کا افتتاح کیا تھا۔