لکھنؤ : انفلوئنسر آصفیہ خان کی کار حادثے میں موت

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-08-2025
لکھنؤ : انفلوئنسر آصفیہ خان کی کار حادثے میں موت
لکھنؤ : انفلوئنسر آصفیہ خان کی کار حادثے میں موت

 



لکھنؤ/ آواز دی وائس
لکھنؤ کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر آصفیہ خان ایک ہولناک سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ یہ دل دہلا دینے والا حادثہ ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر پنویل کے قریب پیش آیا۔ آصفیہ خان کے ساتھ کار میں مزید چار افراد موجود تھے، جن میں سے تمام شدید زخمی ہیں۔ آصفیہ  کے مداح سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
حادثہ کیسے پیش آیا؟
پنویل تعلقہ پولیس تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا اربن کروز چلانے والے ڈرائیور نور عالم خان نے اوور اسپیڈنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلائی، جس کے باعث کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ وہاں موجود عینی شاہدین کے مطابق گاڑی 3 سے 4 بار پلٹی کھا کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
آصفیہ خان کون تھیں؟
ہندوستان کے شہر لکھنؤ کی رہائشی اسفیا خان ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر تھیں۔ وہ اپنی زندگی سے جڑی جھلکیاں اکثر اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کرتی تھیں۔ آصفیہ ٹرینڈنگ گانوں پر ریلس بناتی تھیں جو کافی وائرل ہوتی تھیں۔ وہ برانڈ کولیب کے ذریعے اچھی آمدنی بھی حاصل کرتی تھیں۔ انسٹاگرام پر آصفیہ   کے ڈھائی لاکھ فالوورز تھے اور وہ ایک ہزار سے زائد پوسٹ کر چکی تھیں۔