کشمیر: ایل جی نے کی پہلے خواتین سائیکلنگ کلب کے ممبران سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-04-2022
کشمیر: ایل جی نے کیا پہلے خواتین سائیکلنگ کلب کے ممبران سے تبادلہ خیال
کشمیر: ایل جی نے کیا پہلے خواتین سائیکلنگ کلب کے ممبران سے تبادلہ خیال

 


آواز دی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران جموں وکشمیر کے خواتین سائیکلنگ کلب ” وومن ڈورائیڈآف جے اینڈ کے“ کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے  پائل جین کی قیادت میں خواتین کے پہلے سائیکلنگ کلب کے اَرکان کو مبارک باد دی۔

اُنہوں نے جموں وکشمیر کے پہلے خواتین سائیکلسٹ گروپ کی سماج میں مثبت سوچ پیدا کرنے ، صنفی مساوات ، خواتین کو بااِختیار بنانے ، اسِکل شیئرنگ او رملک کی سماجی ترقی میں اَنمول شراکت کی کوششوں کو سراہا۔

دورانِ بات چیت خواتین کلب کے اراکین نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی جن سرگرمیوں سے وہ سماج میں بیداری پیدا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے خواتین سائیکلسٹوں اور کھیل شائقین کے تحفظات پر بھی بات کی۔

لیفٹیننٹ گورنرمنوج نے کہا کہ حکومت گورننس ، کاروبار اور دیگر شعبوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کے لئے مناسب بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات کی تعمیر میں فعال مداخلت کر رہی ہے ۔

سائیکل سوار گرو پ کی کامیابی کے لئے ہمت اور عزم دوسرے مختلف شعبوں میں کامیابی کی داستانیں رقم کی ہے۔

اُنہوں نے گروپ ممبران کو بیساکھی کی مبارک باد بھی دی۔