بجٹ اجلاس سے قبل اوم برلا نے کیا پارلیمنٹ ہاؤس کا معائنہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-01-2022
بجٹ اجلاس سے قبل اوم برلا نے کیا پارلیمنٹ ہاؤس کا معائنہ
بجٹ اجلاس سے قبل اوم برلا نے کیا پارلیمنٹ ہاؤس کا معائنہ

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

 اکتیس جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے لوک سبھا کے اسپیکراوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مختلف سہولیات کا معائنہ کیا۔

اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں لوک سبھا چیمبر، سینٹرل ہال اور کئی دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے اپنے معائنہ کے دوران سیشن کے دوران اراکین، عہدیداروں اور میڈیا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری کووڈ ہدایات کا معائنہ کیا۔

انہیں سینئر حکام کی طرف سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں کوویڈ پروٹوکول کے اصولوں کے نفاذ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شری برلا کو متعلقہ عہدیداروں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس (این پی بی) کی تعمیر کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے اردگرد عالمی معیار کی زمین کی تزئین کو یقینی بنانے کے لیے متعدد تجاویز دیں۔

اسپیکر نے عمارت کے تعمیراتی سامان اور تعمیراتی خصوصیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اوم برلا نے افسران کو ہدایت دی کہ موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس کی دیکھ بھال کا باقاعدگی سے خیال رکھا جائے اور دستیاب سہولیات کو نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید موثر بنایا جائے۔

انہوں نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے چیمبروں میں ارکان کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اپنے معائنہ کے دوران، شری برلا نے میڈیا سٹینڈ، لابی اور مرکزی ہال میں زیادہ سے زیادہ صفائی ستھرائی اور موثر سہولیات دستیاب کرنے کی ہدایت دی۔