لو جہاد قانون -فوری اسٹے سے سپریم کورٹ کا انکار ، لیکن جلد سماعت ہوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2023
لو جہاد قانون -فوری اسٹے سے سپریم کورٹ کا انکار ،  لیکن جلد سماعت ہوگی
لو جہاد قانون -فوری اسٹے سے سپریم کورٹ کا انکار ، لیکن جلد سماعت ہوگی

 

نئی دہلی : لو جہاد قانون کی آئینی حیثیت اور مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلی مذہب کے خلاف داخل پٹیشن پر آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ، جسٹس نرسہما اور جسٹس جے پی پاردی والا کے روبرو سماعت عمل میں آئی جس میں وکلاء نے عدالت سے لوجہاد قانون پر فوری اسٹے کی گذارش کی لیکن عدالت نے ان کی گذارشات کو قبول نہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس مقدمہ کی جلداز جلد سماعت کریگی۔

سماعت کے دوران سینئر وکلاء سی یو سنگھ، دشینت دوے اندرا جئے سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ گذشتہ سماعت پر مبینہ تبدیل مذہب کو روکنے والے قانون بنانے والی ریاستوں کو جواب داخل کرنے کا عدالت نے حکم دیا تھا لیکن ان ریاستوں میں سے صرف ہماچل پردیش نے جواب داخل کیا ہے اور کسی بھی ریاست نے جواب داخل نہیں کیا۔ وکلاء نے عدالت سے لوجہاد قانون پر فوری اسٹے کی گذارش کی لیکن عدالت نے ان کی گذارشات کو قبول نہ کرتے ہوئے اور کہا کہ عدالت اس مقدمہ کی جلداز جلد سماعت کریگی