لاؤڈ اسپیکر تنازع: کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ میں پیش کی رپورٹ پیش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-06-2022
لاؤڈ اسپیکر تنازع: کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ میں پیش کی رپورٹ پیش
لاؤڈ اسپیکر تنازع: کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ میں پیش کی رپورٹ پیش

 

 

بنگلور:کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ریاستی حکومت نے رپورٹ پیش کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مذہبی یا دیگر مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دینے والا کوئی مستقل لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔

ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ خاص مواقع کےعلاوہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

حکومت نے عدالت کو بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کا انتظام شور کی آلودگی (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) 2000 کے قاعدہ 5(1) اور کرناٹک پولیس ایکٹ 1963 کے سیکشن 37 کے مطابق کیا گیا ہے۔

خاص مذہبی اور ثقافتی مواقع پر رات 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان 15 دن تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہے۔

دراصل، پی راکیش اور دیگر نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے ہونے والی آواز کی آلودگی کو لے کر ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

اس درخواست پرعدالت نے ریاستی حکومت کولاؤڈ سپیکر کے استعمال پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔