نئی دہلی
بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعہ کے روز بدھ پورنیما کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان بدھ کی زندگی نہایت متاثر کن ہے اور ان کے ‘آٹھ گنا راستے’ (اشٹانگ مارگ) پر عمل کر کے متوازن، بامقصد اور ہم آہنگ زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ریاستی دارالحکومت میں واقع بدھ اسمرتی پارک میں بھگوان بدھ کے مجسمے پر گل پوشی کی اور دعا کی۔سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، "بھگوان بدھ کی زندگی ہم سب کے لیے ایک عظیم ترغیب ہے۔ ان کے اشٹانگ مارگ پر چل کر ہم ایک متوازن، بامعنی اور ہم آہنگ زندگی کی طرف آگے بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھگوان بدھ کے اصولوں کو اپنی زندگی میں شامل کریں اور ایک پرامن، ہم آہنگ اور ترقی یافتہ بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔