بہار میں لاک ڈاون میں توسیع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
خطرہ ابھی باقی ہے
خطرہ ابھی باقی ہے

 

 

 پٹنہ :بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے میں بھی 4002 نئے کورونا مریض سامنے آئے جب کہ اس درمیان 107 لوگوں کی موت بھی واقع ہو گئی۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کے روز کئی اعلیٰ افسران اور طبی ماہرین کے ساتھ بات چیت کی جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا جائے یا نہیں، اور نافذ پابندیاں حسب سابق رہیں یا پھر ان میں کوئی نرمی کی جائے۔ امید کی جا رہی تھی کہ اتوار کی شب تک اس سلسلے میں کوئی آفیشیل اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، لیکن نتیش کمار نے آج (24 مئی) دوپہر ٹوئٹ کر لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھائے جانے کی جانکاری دی۔