نئی دہلیی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دین دیال پورٹ اتھارٹی، کانڈلا میں ملک کے پہلے مقامی سبز ہائیڈروجن پلانٹ کو قابل ستائش کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے نیٹ زیرو ویژن کو تقویت دیتا ہے مسٹر مودی نے کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "یہ ایک قابل ستائش کوشش ہے، جو پائیداری کو فروغ دیتی ہے اور ہمارے نیٹ زیرو وژن کو تقویت دیتی ہے
انہوں نے دین دیال پورٹ اتھارٹی، کانڈلا کے ایک پوسٹ کے جواب میں یہ جواب دیا۔ اتھارٹی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے، "سبز اختراع کے ساتھ پیشرفت کو تیز کرتے ہوئے! دین دیال پورٹ اتھارٹی، کانڈلا نے کانڈلا میں بندرگاہ سیکٹر میں ہندوستان کا پہلا میک ان انڈیا گرین ہائیڈروجن پلانٹ فخر کے ساتھ شروع کیا۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے نیٹ زیرو وژن کی طرف ایک طاقتور قدم۔"
قابل ذکر ہے کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے گجرات کے دین دیال پورٹ اتھارٹی، کانڈلا میں مقامی طور پر بنائے گئے ایک میگا واٹ کی صلاحیت کے گرین ہائیڈروجن انرجی پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔
ہندوستان نے سال 2070 تک صفر کاربن کے اخراج کا ہدف مقرر کیا ہے