ممتا بنرجی نے جاری کی لسٹ، 42 مسلم امیدواروں کو بھی ٹکٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2021
 ٹکٹ   پانے والوں میں سابق آئ پی ایس افسر ہمایوں کبیر بھی شامل ہیں
ٹکٹ پانے والوں میں سابق آئ پی ایس افسر ہمایوں کبیر بھی شامل ہیں

 

 

 کولکاتا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے بر سر اقتدار ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ہے- امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی سیٹ سے نہیں بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی انتخاب لڑیں گے

ممتا بنرجی نے آج ریاست کے 294اسمبلی حلقوں میں سے 291اسمبلی حلقوں کےلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ۔ انہوں نے اپنی حلیف جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ کےلئے تین نشستیں چھوڑ دیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اس مرتبہ نندی گرام سے انتخاب لڑوں گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میری پارٹی ہمیشہ سے سب سے پہلے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتی ہے ۔

ممتا بنرجی نےاس مرتبہ 50خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔79ایس سی اور 17ایس ٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔جب کہ 42مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

 

ممتا بنرجی نے کہا کہ دارجلنگ، کالمپونگ اور کرسیانگ سے گورکا جن مکتی مورچہ کے امیدوار اعلان کریں گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں جو بولتی ہوں اس پر قائم رہتی ہوں ، میں نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہیں سے انتخاب لڑوں گی ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی سے کوئی بھی 80سال کے اوپر کے عمر کے لوگوں کوٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ۔جن اہم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے کہ ان میں سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر ،کرکٹرمنوج تیواری ودیگر شامل ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کو ٹکٹ نہیں دے پارہی ہیں ، کیوں کہ پارٹی میں کئی نئے چہرو ں آگے لانا تھا ۔اس لئے کی سینئر لیڈروںکو ٹکٹ نہیں دیا جارہا ہے ۔اگرا ن کی پارٹی اقتدا ر میں آئے گی تو ودھاپریشد کی تشکیل دیں گی اور وہاں پارٹی کے سینئر لیڈروں کو امیدوار بنائے گی ۔

خیال رہے کہ دسمبر میں شوبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے ممتا بنرجی نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔