ڈوڈہ کی صورتحال کے ذمہ دار لیفٹیننٹ گورنر ہیں: فاروق عبداللہ

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-09-2025
ڈوڈہ کی صورتحال کے ذمہ دار لیفٹیننٹ گورنر ہیں: فاروق عبداللہ
ڈوڈہ کی صورتحال کے ذمہ دار لیفٹیننٹ گورنر ہیں: فاروق عبداللہ

 



سری نگر/ آواز دی وائس
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ ڈوڈہ کی صورتحال کے لیے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ذمہ دار ہوں گے، جو کہ عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی مہراج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لئے جانے کے بعد سے کشیدہ ہے۔
عبداللہ نے بارہمولہ ضلع میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون و نظم لیفٹیننٹ گورنر کے کنٹرول میں ہے، ڈوڈہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے وہی ذمہ دار ہیں۔ یہ بات سابق وزیراعلیٰ عبداللہ نے اس سوال کے جواب میں کہی کہ ملک کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اور ڈوڈہ کی موجودہ صورتحال پر ان کا کیا ردعمل ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ڈوڈہ کے رکن اسمبلی کی گرفتاری کو لے کر جموں و کشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جانا چاہیے، تو عبداللہ نے کہا کہ یہ فیصلہ اسمبلی اسپیکر پر منحصر ہے۔ عام آدمی پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ملک کو پیر کے روز پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا اور کٹھوعہ جیل بھیج دیا گیا۔ اس طرح وہ مرکز کے زیر انتظام خطے کے پہلے موجودہ رکن اسمبلی بن گئے ہیں جن پر اس سخت قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
ملک کی حمایت میں ڈوڈہ سمیت چناب خطے کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔