رام مندر ملزمان کا مقدمہ نہیں لڑیں گے وکلا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2026
رام مندر ملزمان کا مقدمہ نہیں لڑیں گے وکلا
رام مندر ملزمان کا مقدمہ نہیں لڑیں گے وکلا

 



ایودھیا: فیض آباد بار ایسوسی ایشن نے پیر کے روز فیصلہ کیا ہے کہ اس کا کوئی بھی رکن رام مندر میں موصول ہونے والے چندے میں مبینہ خردبرد کے الزام میں گرفتار آٹھ ملزمان کی وکالت نہیں کرے گا۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے وکیل پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا۔ اس سے ایک روز قبل وکلا نے اشارہ دیا تھا کہ وہ ملزمان کا دفاع نہیں کریں گے کیونکہ رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیلندر جیسوال نے کہا، "رام مندر کے چندے کی مبینہ چوری سے ہم سب کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اسی لیے فیض آباد کے وکلا نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔"