لڈومارہولی کے بعدلٹھ مارہولی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2021
برسانہ میں لٹھمار ہولی کا ایک منظر
برسانہ میں لٹھمار ہولی کا ایک منظر

 

 

متھرا:کورونا کے سبب پابندیوں کے باوجود کرشن نگری میں ہولی کارنگ چڑھنے لگاہے۔ہرجانب ماحول رنگین ہونے لگاہے۔یہاں پہلے لڈومارہولی منائی گئی اور اب لٹھ مارہولی منائی جارہی ہے۔ رادھارانی کے گائوں برسانہ میں لٹھمار ہولی کا سلسلہ جاری ہے۔اصل میں نندگائوں کی جانب سے برسانہ ہولی کی دعوت آتی ہے جس کی خوشی میں پہلے دعوت لانے والوں پرلڈووں کی بارش کی جاتی ہے۔ دوسرے دن لٹھ مارہولی کھیلی جاتی ہے۔

لڈومارہولی کا ایک منظر

برسانا کی لٹھ مارہولی عالمی سطح پر مشہورہے۔ اسے دیکھنے کے لئے ملک وبیرون ملک سے لوگ آتے ہیں۔ بہت سے کرشن بھکت تو ہولی منانے کے لئے یہیں چلے آتے ہیں۔ بارسانا کی لڈو مارہولی کے بارے میں ایک مذہبی عقیدہ یہ ہے کہ دواپریگ میں رادھارانی نے برسانہ سے نندگائوں کرشن کو ہولی کھیلنے کی دعوت بھیجی تھی۔ ہولی کھیلنے کی دعوت قبول کرنے کی خوشی میں پہلے لڈومارہولی ہوتی ہے اور پھرلٹھ مارہولی کھیلی جاتی ہے۔ (ان پٹ ایجنسی)