پانی کے بقایا بلوں پر 100فیصد لیٹ فیس معاف: پرویش ورما

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-10-2025
پانی کے بقایا بلوں پر 100فیصد لیٹ فیس معاف: پرویش ورما
پانی کے بقایا بلوں پر 100فیصد لیٹ فیس معاف: پرویش ورما

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
 دہلی میں پانی کے بقیہ بلوں پر حکومت نے بڑی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ آب رسانی پرویش ورما نے کہا کہ جل بورڈ کے بقیہ بلوں پر 100 فیصد جرمانہ (ایل پی ایس سی) معاف کر دیا گیا ہے۔ اگر بل 31 جنوری 2026 تک جمع کرائے جاتے ہیں تو 100 فیصد معافی دی جائے گی، جبکہ 31 مارچ 2026 تک بل جمع کرانے پر 70 فیصد رعایت ملے گی۔
جل بورڈ کے بلوں کا کل بقیہ 87,589 کروڑ روپے ہے۔
پرویش ورما نے کہا کہ عوام اس اسکیم کا کئی مہینوں سے انتظار کر رہے تھے۔ دہلی کے لاکھوں صارفین کے بڑھے ہوئے پانی کے بل اب کم ہوں گے۔ وزیرِ آب رسانی نے کہا کہ دہلی حکومت نے ایل پی ایس سی (لیٹ پیمنٹ سرچارج) کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرویش ورما نے بتایا کہ جو لوگ وقت پر اپنے بل جمع نہیں کراتے تھے، ان پر پہلے 5 فیصد سود لگایا جاتا تھا، جسے حکومت نے کم کر کے 2 فیصد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شرحِ سود کی وجہ سے 100 روپے کا بل ایک بلنگ سائیکل میں بڑھ کر 178 روپے تک ہو جاتا تھا۔ پرویش ورما نے کہا کہ اس فیصلے سے گھریلو اور سرکاری صارفین کو بڑی راحت ملے گی، اور ان کو ریلیف دینے کا عمل اگلے مہینے سے شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ اسکیم صرف گھریلو اور سرکاری صارفین کے لیے لائی گئی ہے۔ تجارتی صارفین کے لیے اسکیم تیار کرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ان کے لیے بھی ایک نئی اسکیم لائی جائے گی، لیکن انہیں لیٹ پیمنٹ چارج سے مکمل چھوٹ نہیں دی جائے گی۔