پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی آخری رسومات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2023
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی آخری رسومات
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی آخری رسومات

 

چنڈی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل عناصر خمسہ میں ضم ہو گئے۔ جمعرات کو ان کی آبائی گاؤں بادل میں تدفین کر دی گئی۔ بیٹے سکھبیر بادل نے چتا کواگنی دی۔ گاؤں کے شمشان گھاٹ میں جگہ کی کمی کی وجہ سے، ان کے باغ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ علی الصبح میت کو آخری درشن کے لیے گھر میں رکھا گیا۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، گورنر بی ایل پروہت، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ، این سی پی کے سربراہ شرد پوار بھی تعزیت کے لیے یہاں پہنچے۔ 95 سالہ پرکاش سنگھ بادل کا منگل کی رات تقریباً پونے آٹھ بجے موہالی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں سانس کی تکلیف کے بعد یہاں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ 5 مرتبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لمبی اسمبلی سیٹ سے لگاتار 10 بار الیکشن جیتا تھا۔ شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ، شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی، بی جے پی لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے پرکاش سنگھ بادل کے جسد خاکی کو نمن کیا۔ اسی دوران این سی پی سربراہ شرد پوار نے بھی سکھبیر بادل کے ساتھ غم کا اظہار کیا۔ آخری رسومات کے موقع پر بڑے سیاسی رہنماؤں کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔