ایشیائی شیروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: وزیراعظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-08-2021
ایشیائی شیروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: وزیراعظم
ایشیائی شیروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: وزیراعظم

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں ایشیائی شیروں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے اور یہ خوشی کا موضوع ہے۔

وزیراعظم نے عالمی یوم شیر(World Lion Day) کے موقع پر ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیروں کے تحفظاتی سمت میں جوش و خروس کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ شیر کی اپنی شان ہے اور وہ بہت بہادر ہے۔ ہندستان کو ایشیائی شیروں کا ٹھکانہ ہونے پر فخر ہے۔

میں عالمی یوم شیر کے موقع پر ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو جوش کے ساتھ شیروں کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک دیگر ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب میں ریاست گجرات کا وزیر اعلیٰ تھا تو مجھے گیر شیروں کے لیے ایک محفوظ مسکن کو یقینی بنانے کا موقع ملا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت کئی اقدامات کئے گئے تھے جن میں مقامی برادری اور دنیا کی بہترین روایات کو شامل کیا گیا تھا تاکہ شیروں کے لیے محفوظ رہائش گاہ کو یقینی بنایا جائے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے۔

شیروں کے تحفظ اور اس کے متعلق بیداری پھیلانے کے لیے دنیا بھر میں دس اگست یوم شیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔