لکھیم پور کیس : اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی خود سپردگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-10-2021
 اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی خود سپردگی
اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی خود سپردگی

 

 

لکھیم پور: لکھیم پور تشدد کے مرکزی ملزم اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش آج کرائم برانچ کے سامنے پیش ۔ وہ 11 بجے کے مقررہ وقت سے تقریبا 20 منٹ پہلے پہنچ گئے تھے۔اس کو کرائم برانچ کے پچھلے دروازے سے اندر لے جایا گیا۔ پولیس والے اسے میڈیا سے بچاتے ہوئے دفتر لے گئے۔ اب اس سے پوچھ گچھ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی ، ایس پی وجے کمار دھول خود موقع پر موجود ہیں۔

لکھیم پور پولیس نے آشیش کو ہفتے کے روز یعنی آج 11 بجے دوبارہ وزیر کے گھر پر نوٹس چسپاں کرکے طلب کیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے جمعرات کو ایک نوٹس لگا کر جمعہ کو رات 10 بجے پیش ہونے کا کہا تھا ، لیکن آشیش نہیں پہنچا۔ بعد میں ، آشیش نے ایک خط لکھا تھا کہ وہ بیمار تھا ، اس لیے وہ 9 اکتوبر کو پولیس کے سامنے پیش ہوگا۔

 آشیش سے پوچھ گچھ کے لیے تقریبا 40 سوالات کی ایک طویل فہرست تیار کی گئی ہے۔ اس سے پوچھا جائے گا کہ تشدد کے وقت وہ کہاں تھا؟

 لکھیم پور میں پولیس لائن کے سامنے بہت بڑا ہجوم ہے۔ آشیش کے قانونی مشیر اودھیش کمار نے کہا تھا کہ ہم نوٹس کا احترام کریں گے اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔وزیر اجے مشرا لکھیم پور میں اپنے دفتر میں ہیں۔ دفتر میں بہت ہلچل ہے۔