روزانہ 7-8 لاکھ آیوشمان کارڈ بن رہے ہیں:منسوکھ مانڈویہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-12-2022
 روزانہ 7-8 لاکھ آیوشمان کارڈ بن رہے ہیں:منسوکھ مانڈویہ
روزانہ 7-8 لاکھ آیوشمان کارڈ بن رہے ہیں:منسوکھ مانڈویہ

 

 

نئی دہلی: ملک میں روزانہ سات سے آٹھ لاکھ آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اوراس کے ذریعہ ہر غریب کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  ان خیالات کا اظہار وزیر صحت منسکھ لال مانڈویہ کیا۔

مانڈویہ نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال میں بتایا کہ ملک میں روزانہ لاکھوں آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ کارڈ جلد ہی ان لوگوں کو دستیاب کرائے جائیں جنہیں یہ نہیں ملے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ 2011 میں جو فہرست تیار کی گئی تھی اس کے مطابق آیوشمان کارڈ بننا تھا لیکن صرف 25 فیصد صحیح لوگ ہی ملے ہیں، اسی وجہ سے کارڈ بنانے میں دشواری ہو رہی ہے۔

انہوں نے گجرات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 50 لاکھ لوگوں کی فہرست ملی لیکن جب سروے کیا گیا تو صرف 10 لاکھ لوگ ہی دستیاب تھے۔ اس قسم کا مسئلہ ملک بھر میں آرہا ہے اور اسے حل کیا جا رہا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے اپالو جیسے بڑے اسپتالوں میں غریبوں کا علاج کیا جاتا ہے اور یہ سب آیوشمان کارڈ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 22000 اسپتالوں کو آیوشمان کارڈ کے استعمال کے لیے پینل میں شامل کیا گیا ہے اور جہاں بھی شکایات آرہی ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ پینل میں شامل اسپتالوں کو اچھی ادائیگی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے جو بھی شکایات آئیں گی ان کا ازالہ کیا جائے گا۔