لداخ:جین -زیڈ کاپرتشدد احتجاج ،سی آر پی ایف کی گاڑی نذرآتش

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2025
لداخ:جین -زیڈ  کاپرتشدد احتجاج ،سی آر پی ایف کی گاڑی نذرآتش
لداخ:جین -زیڈ کاپرتشدد احتجاج ،سی آر پی ایف کی گاڑی نذرآتش

 



لیہہ: طلبہ نے سماجی کارکن سونم وانگچک کی حمایت میں زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران طلبہ نے سی آر پی ایف کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپ بھی ہوگئی۔ وانگچک گزشتہ کئی مہینوں سے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت نے اس حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔

درحقیقت سماجی اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کئی دنوں سے لداخ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ وہ لداخ کو چھٹی شیڈول میں شامل کرنے اور اسے مکمل ریاست کا درجہ دلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیہ میں طلبہ نے وانگچک کی حمایت میں بدھ (24 ستمبر) کو احتجاج شروع کیا۔ طلبہ کا احتجاج اتنا شدید تھا کہ ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔

پولیس نے معاملہ کو پرامن بنانے کی کوشش کی، لیکن احتجاج اور زیادہ بھڑک اٹھا۔ سونم وانگچک کی قیادت والی لداخ اپیکس باڈی مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کو چھٹی شیڈول میں شامل کرنے اور مکمل ریاست کا درجہ دلانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ وانگچک نے اس کے لیے کئی دنوں تک بھوک ہڑتال کی۔

انہوں نے اس سے قبل نئی دہلی تک طویل مارچ بھی کیا تھا۔ اس کے بعد وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ اب ان کی حمایت میں Gen-Z سڑکوں پر اتر آئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر ایک الگ مرکز کے زیر انتظام خطہ بنایا گیا، جبکہ لیہ اور کرگل کو ملا کر لداخ الگ مرکز کے زیر انتظام خطہ بنا دیا گیا۔ اسی لداخ کو لے کر اب مکمل ریاستی درجے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔