پانی کی کمی تاج محل کی بنیادوں کےلئے خطرناک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
تاج محل کو خطرہ
تاج محل کو خطرہ

 

 آگرہ۔

تاج محل دنیا کا ساتواں عجوبہ خطرے میں ہے۔اس بار خطرہ ماحولیاتی آلودگی نہیں بلکہ اس تاریخی عمارت کے ارد گرد پانی کی کمی کے سبب ہورہا ہے۔ اگر تاج محل کے اردگرد پانی کا بہاو کم رہا تو اس کی بنیادوں کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ اس خشکی سے تاج محل کی بنیادوں میں کیڑے لگ جانے کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تاج محل کے آس پاس پانی کا مسلسل بہاؤ بھی اس کی بنیاد کو مستحکم کرتا ہے۔ آگرہ کے میئر نوین جین آج کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ یمنا ندی میں پانی کی کمی ہے۔جن پلانٹوں سے پانی کو صاف کرکے یمنا میں چھوڑا جاتا ہے ان کی تعداد ناکافی ہے۔