نئی دہلی:ایک اہم فیصلے میں، کوکی-زو کونسل نے آج قومی شاہراہ-02 کو مسافروں اور ضروری اشیا کی آزادانہ نقل و حمل کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے حکام اور کے زیڈ سی کے ایک وفد کے درمیان نئی دہلی میں گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی متعدد میٹنگوں کے بعد کیا گیا۔
کے زیڈ سی نے این ایچ- 02 پر امن برقرار رکھنے کے لیے حکومت ہند کے ذریعے تعینات سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ،وزارت داخلہ ، منی پور کی حکومت اور کوکی نیشنل آرگنائزیشن/کے این او اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ/یو پی ایف کے نمائندوں کے درمیان سہ فریقی میٹنگ بھی آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ کا اختتام ایک سہ فریقی سسپینسن آف آپریشن (ایس او او) معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہواجس میں پھر سے مذاکرات کی بنیاد پر ضوابط وشرائط ( بنیادی قوائد) شامل ہیں، جو معاہدے پر دستخط کی تاریخ سے ایک سال کی مدد کے لیے موثر ہوگا۔ دیگر تجاویز کے ساتھ ترمیم شدہ بنیادی اصولوں کو بھی درج ذیل طور پر دہرایا گیا ہے۔
ریاست منی پور میں دیرپا امن اور استحکام لانے کے لیے مذاکراتی حل کی ضرورت ہے۔ کے این او اور یو پی ایف نے درج ذیل نکات پر بھی اتفاق کیا ہے: سات نشانزد کیمپوں کو تنازعات کے خطرے سے دوچار علاقوں سے دور منتقل کرنا۔ نشانزد کیمپوں کی تعداد کو کم کرنا۔
ہتھیاروں کو قریب ترین سی آر پی ایف/ بی ایس ایف کیمپوں میں منتقل کرنا۔ غیر ملکی شہریوں کو فہرست سے ہٹانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ذریعے کیڈرز کی سخت جسمانی تصدیق، اگر کوئی ہو۔ مشترکہ نگرانی گروپ اب سے زمینی قوانین کے نفاذ کی کڑی نگرانی کرے گا، اور خلاف ورزیوں سے مستقبل میں سختی سے نمٹنے سمیت ایس او او معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔