کولکتہ : درگا پوجا کا ایک پنڈال ،جس کے منتظمین مسلمان ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-10-2021
کولکتہ : درگا پوجا کا ایک پنڈال ،جس کے منتظمین مسلمان ہیں
کولکتہ : درگا پوجا کا ایک پنڈال ،جس کے منتظمین مسلمان ہیں

 

 

کولکتہ : محمد صفی شمسی 

کولکتہ میں فرقہ وارانہ ماحول ایک مثال رہا ہے ،ہر تہوار اس سرزمین پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا کوئی نہ کوئی نمونہ پیش کر جاتا ہے۔ اس بار رواں درگا پوجا میں ایسا ہی ایک نمونہ دیکھنے کو ملا ہے۔در اصل مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے کولکتہ کی مسلم اکثریتی علیم الدین ا سٹریٹ  میں پندرہ سال کے بعد دوبارہ درگا پوجا کا انعقاد شروع کیا ہے۔ تاکہ علاقہ میں آباد تین ہندو خاندان کو خوشی محسوس کرسکیں ۔ 

درگا پوجا پنڈال کے سامنے کھڑے محمد تو صیف الرحمان نے بڑے فخر سے کہا کہ یہ ہماری چھوٹی سی پہل ہے۔اس میں ہنری بھائی (بھائی) ، شکیل رفیق ، عبدالرحمن ، عمران ، منا بھائی ، وسیم ، شبیر ، جینتو دا ، منٹو دا ، ہم تقریبا دس لوگ ہیں جنہوں نے ایسا کیا۔اس درگا پوجا نے سب کو حیران کردیا ہے کسی کو یقین نہیں ہوتا کہ یہ پوجا ایک مسلم اکثریت علاقہ میں ہورہی ہے ۔

یہ 10 روزہ درگا پوجا تقریبات کا حصہ ہے۔ پورا شہر روشنیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ علیم الدین اسٹریٹ کا درگا پوجا پنڈال خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ توصیف مہمانوں کا استقبال کررہے ہیں ۔ جنہوں نے اس موقع کو خوب سراہا۔ ایک غیر ملکی سفارت کار ، ایک سینئر سیاستدان ، مسلم کمیونٹی کا ایک مذہبی رہنما ، ایک نامور بدھسٹ لیڈر ، اور علاقائی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات بھی مدعو کی گئی تھیں۔ 

مہمانوں کے چلے جانے کے بعد ، توصیف کو بات کرنے کا وقت مل جاتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میں ایک سماجی کارکن ہوں اور سیاست میں بھی۔ لیکن جو ہم کر رہے ہیں وہ سیاسی نہیں ہے۔ سیاست کے لیے ، میرے پاسزندگی ہے ۔ میں آج بہت گھبرایا ہوا تھا۔کیونکہ ایک طویل عرصے بعد اس کو دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔مگر خدا کا شکر ہے کہ سب کچھ بخوبی ہوگیا۔ توصیف ترنمول (یوتھ) کانگریس سے وابستہ ہے۔ 

AWAZURDU

توصیف کا کہنا ہے کہ یہاں مسلم نوجوانوں کی طرف سے درگا پوجا کے جشن محلے کے تین ہندو خاندانوں کے لیے ہے۔اس سے پہلے محلے میں دس خاندان تھے۔ زیادہ تر خاندان نئے گھروں میں چلے گئے۔توصیف کا کہنا ہے کہ جب خاندان چلے گئے تو پوجا کا اہتمام کرنے والا کوئی نہیں بچا تھا۔ اس کے ایک ہندو پڑوسی نے تقریب شروع ہونے سے چند ہفتے قبل اس سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا اتنے سالوں کے بعد پوجا کا اہتمام ممکن ہے؟ یہ ہمارے پڑوسیوں کے لیے تحفہ ہے۔

کولکتہ کے بیشتر نوجوانوں کے لیے تہوار خوشی کے مواقع ہوتے ہیں۔میرے لیے درگا پوجا ایک ثقافتی موقع ہے۔ ذائقہ دار کھانا ، پنڈ ال ، دوستوں سے ملنا - یہ زندگی رہی ہے۔ میرے گھر والوں نے مجھے سکھایا ہے کہ تم گھر میں مسلمان ہو۔ آپ ان لوگوں کو دین کی تبلیغ کرتے ہیں جو اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

توصیف نے وضاحت کی۔ میں علیم الدین اسٹریٹ میں پیدا ہوا۔ میں نے امریکہ ، روس اور اسپین کا سفر کیا ہے۔ مجھے سکون اور اتحاد کے ساتھ رہنا سکھایا گیا ہے۔

بنگالی روزنامہ گنشتی کا دفتر ، جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) ، سی پی آئی (ایم) کا آفیشل ترجمان ہے ، پنڈال کے ساتھ والی عمارت میں واقع ہے۔ چند منٹ کے فاصلے پر بائیں بازو کی پارٹی کا ریاستی دفتر مظفر احمد بھون ہے جو گنجان آباد علیم الدین اسٹریٹ میں واقع ہے ۔ جو کبھی بائیں بازو کے حامیوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔

 پوجا کے انعقاد کا فیصلہ ستمبر کے آخر میں دیر سے ہوا۔ تاہم منتظمین نے تعاون حاصل کیا۔ جبکہ مسلمانوں نے تمام انتظامات کیے ، رسمیں ہندوؤں کی طرف سے انجام دی جا رہی ہیں۔

 میں پانچ سال کا تھا جب ہم نے آخری بار پوجا کی تھی۔ مجھے مبہم طور پر یاد ہے۔ ہمارے یہاں دوسرے تمام تہوار منائے گئے ہیں۔ میرے والد نے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا پوجا کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے (منتظمین نے) سب کچھ کیا ہے۔ ہم روایات کی پاسداری کر رہے ہیں۔

 ایک اور مقامی رہائشی عبدالرحمن آرگنائزنگ ٹیم کا حصہ ہے۔ اسے لگتا ہے کہ اس طرح کی کوششیں صرف بنگال کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔ پیغام یہ ہے کہ مذہب ایک عنصر نہیں ہے ۔ عید پر میرے دوست مجھ سے لچھا ، اور سوئیں مانگتے ہیں۔ اپنے پڑوسیوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر ہمیں اچھا لگتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اگر ممکن ہو تو ہم اسے مزید بڑے پیمانے پر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ 

علیم الدین اسٹریٹ میں جشن ختم ہونے والا لگتا ہے۔ پوجا کے فورا بعد ، نوجوانوں کا میلاد النبی ، حضرت محمد کی سالگرہ منانے کا منصوبہ ہے۔ توصیف نے کہا کہ اس دن بریانی کے دس دیگ غریبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔