پندرہ جنوری کو کیوں منایا جاتا ہے آرمی ڈے؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-01-2022
پندرہ جنوری کو کیوں منایا جاتا ہے آرمی ڈے؟
پندرہ جنوری کو کیوں منایا جاتا ہے آرمی ڈے؟

 


آواز دی وائس / نئی دہلی

انڈین آرمی ڈے ہر سال 15 جنوری کو منایا جاتا ہے اور ہم اس سال 15 جنوری کو 74 واں آرمی ڈے منا رہے ہیں۔ آرمی ڈے کے موقع پر پورا ملک فوج کی لازوال جرات، بہادر سپاہیوں کی بہادری، شجاعت اور شہادت کو یاد کرتا ہے۔ اس خصوصی موقع پر آرمی کے مختلف رجیمنٹوں کی پریڈ نکالا جاتا ہے اوران تمام بہادرجنگجوؤں کوسلامی پیش کی جاتی ہے۔

انہوں نے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 15 جنوری کو اس دن کو منانے کی خاص وجہ یہ ہے کہ اس دن سال 1949 میں لیفٹیننٹ جنرل کے ایم کریپا ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر انچیف بنے تھے۔ انہوں نے 15 جنوری 1949 کو برطانوی جنرل فرانسس بچر سے ہندوستانی فوج کی کمان سنبھالی۔ جنرل فرانسس بوچر ہندوستان کے آخری برطانوی کمانڈر انچیف تھے۔

صدررام ناتھ کووند نے ہفتہ کو آرمی ڈے پراپنی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کرداراداکیا ہے۔ صدرنے کہا کہ فوجیوں نےسرحدوں کی حفاظت اور امن برقرار رکھنے میں پیشہ ورانہ مہارت، قربانی اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

آرمی ڈے پرفوج کے سپاہیوں اور سابق فوجیوں کو سلام۔ ہندوستانی فوج نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے فوجیوں نے سرحدوں کی حفاظت اور امن برقرار رکھنے میں پیشہ ورانہ مہارت، قربانی اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ قوم آپ کی خدمات پر مشکور ہے۔ جے ہند!

 

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان کو بیرون ملک امن مشنوں میں فوج کے شاندار تعاون پر فخر ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستانی فوج کے اہلکار دشمن علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں اور انسانی بحران کے دوران ساتھی شہریوں کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔

 

پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکار مخالف علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں اور قدرتی آفات سمیت انسانی بحران کے دوران ساتھی شہریوں کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔

آرمی ڈے ہر سال 15 جنوری کو ہندوستانی فوج کے پہلے ہندوستانی کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل کوڈانڈیرا ایم کیریپا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔