سری لنکا : سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 56 افراد ہلاک

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-11-2025
سری لنکا : سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 56 افراد ہلاک
سری لنکا : سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 56 افراد ہلاک

 



کولمبو/ آواز دی وائس
سری لنکا میں لگاتار ہونے والی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے صورتحال کو کافی سنگین بنا دیا ہے۔ ملک بھر میں اب تک 56 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 600 سے زائد گھر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ بگڑتے حالات کے پیشِ نظر حکومت نے جمعے کے روز تمام سرکاری دفاتر اور اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ملک کے دیگر حصوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ مسلسل تیز بارشوں کی وجہ سے زیادہ تر دریا اور آبی ذخائر بھر کر اُبل رہے ہیں۔ اسی باعث متعدد سڑکیں بند ہیں۔ چٹانیں، درخت اور مٹی گرنے سے کئی راستے اور ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں مسافر ٹرینوں کی خدمات روک دی گئی ہیں۔
مقامی ٹی وی چینلز پر جمعرات کو سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بغل میں آئے سیلاب کے درمیان ایک گھر کی چھت پر پھنسے تین افراد کو بچاتا دکھائی دیا۔ اسی دوران بحریہ اور پولیس بھی کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہی ہے۔ ایک اور دل دہلا دینے والے واقعے میں امپارہ کے قریب سیلاب میں ایک کار بہہ گئی، جس میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
سری لنکا کے محکمۂ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹے مزید خطرناک ہونے کی وارننگ دی ہے، جس سے ریسکیو اور امدادی ٹیموں پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔