بہار :آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
بہار :آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک
بہار :آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست بہار میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جمعہ تک یہاں 27 اموات درج کی گئی تھیں لیکن اب آسمانی بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 اضلاع میں 33 اموات ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بہار کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے واقعات میں بہت سے لوگوں کی موت سے بہت دکھی ہوں۔ بھگوان سوگوار خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں سرگرم عمل ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ 16 اضلاع میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکام کو نقصان کا اندازہ لگانے اور متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بہار میں طوفان سے سب سے زیادہ نقصان بھاگلپور کو ہوا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے یہاں سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مظفر پور میں چھ لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ درحقیقت جمعرات کی دوپہر بہار میں موسم کی اچانک تبدیلی کے بعد یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

اس کے بعد کئی مقامات پر درخت گر گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔