علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 7 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایک بڑا المیہ
ایک بڑا المیہ

 

 

علی گڑھ: اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں علی گڑھ ایچ پی گیس پلانٹ کا ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ لودھا علاقہ کے کرسوا، نیمانا، ہیبت پور، انڈلا گاؤں کے رہائشیوں کی بھی موت واقع ہوئی ہے۔ شراب پینے والے متعدد افراد کی حالت نازک بھی بتائی جا رہی ہے، جن کا علاج مقامی استپال میں کیا جا رہا ہے۔ علی گڑھ کے دیہی علاقوں میں زہریلی شراب سے موت کے بعد دہشت کا ماحول ہے۔ اس کے ساتھ لوگوں میں سخت غم و غصہ بھی پایا جا رہا ہے۔ علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے کہا کہ تاحال 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اس کا جو بھی نتیجہ ہوگا اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔