بنگال، راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران 13 ہلاک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2022
بنگال، راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران 13 ہلاک
بنگال، راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران 13 ہلاک

 



 

نئی د ہلی :دسہرہ تہوار کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں سے پریشان کن خبریں سامنے آئی ہیں۔ مغربی بنگال اور راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران 13 لوگوں کی موت ہو گئی،-

فرید آباد میں سیوریج کی صفائی کے دوران 4 لوگوں کی موت ہو گئی،

جب کہ دارالحکومت دہلی میں آگ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تاہم آگ پر قابو پانے کے لیے 30 فائر ٹینڈر موقع پر موجود ہیں۔ بدھ (5 اکتوبر 2022) کو راجستھان کے اجمیر ضلع میں مورتی وسرجن کے دوران بارش کے پانی سے بھری ایک غیر قانونی کان میں ڈوب کر چھ افراد کی موت ہو گئی۔

نوجوان کی تلاش تاحال جاری ہے۔ واقعہ نصیرآباد صدر تھانہ علاقہ کے گاؤں نندلا کا ہے، جہاں نوجوان مورتی وسرجن کرنے گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فورس کے ساتھ اجمیر کلکٹر اور ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ہیںچھ لاشیں برآمد، ایک کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پولیس افسر نے بتایا کہ وسرجن کے لیے جانے والے نوجوانوں کا خیال تھا کہ کھائی زیادہ گہری نہیں ہے اور وہ انھیں وسرجن کرنے کے لیے نیچے اترے لیکن کھائی گہری تھی جس میں وہ ڈوب گئے۔ 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ایک کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ مغربی بنگال میں جلپائی گوڑی ری ندی میں سیلاب کی وجہ سے سات افراد کی موت ہو گئی۔ کئی لاپتہ ہیں۔

تمام مرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ ہریانہ کے فرید آباد میں کیو آر جی اسپتال میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے والے چار صفائی کارکن ٹینک سے نکلنے والی گیس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ ان کی لاشوں کو فائر بریگیڈ کی مدد سے نکال لیا گیا۔ تمام مرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ فرید آباد پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔

تیس  فائر ٹینڈر موقع پر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی دوران دارالحکومت دہلی کے گاندھی نگر ٹیکسٹائل مارکیٹ میں ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ 30 فائر ٹینڈر موقع پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ جائے وقوعہ کے قریب پانی کی سپلائی نہیں ہے۔ کلاتھ مارکیٹ کی تنگ گلی کی وجہ سے فائر انجنوں کو دور کھڑی کرنی پڑتی ہے۔