کالی کٹ ؍ پنجاب (عبدالکریم امجدی )
معدن اکیڈمی کی جانب سے انڈیا قرآن ایوارڈ 2026کے فروغ کیلئے ملک گیر سطح پر جاری کھوج سفر مہم دہلی ،ہریانہ ہوتے ہوئے آج پنجاب میںپہونچی ۔جہاں طلبہ ،علما،اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات کی موجودگی میں ایک پُروقار قرآن تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر نوجوانوں کو قومی سطح پر قرآن ایوارڈ کی رغبت دلائی گئی ۔اور قرآنی تعلیمات میں عمدگی ،نظم وضبطاور اخلاقی اقدار کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا ۔طلبہ کے درمیان تعلیمی مواد اور رجسٹریشن کٹس بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر اسلامی تعلیمات کے فروغ میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے علما وحفاظ کو اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔
یہ تقریب لدھیانہ کے کوکرا گائوں میں واقع جامعہ مدینہ میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر ذمہ داران میں حضرت مولانا نصیر الدین مدنی ،غلام نبی مدنی ،مولانا عارف مصباحی ،محمد آصف ،قاری شہباز علی نے بحسن خوبی اپنے فرائض انجام دئے ۔
.webp)
واضح رہے کہ پنجاب کا یہ دورہ ملک گیر قرآنی تشہیری مہم کا ایک حصہ ہے ۔ جس کے تحت ریاست کیرالہ میں آئندہ سال ماہ رمضان کے ۲۷ ویں شب میں ایک روزہ عظیم الشان قرآن مسابقہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ملک کی ۲۴ ریاستوں سے حفاظ وقراء ومندوبین کثیر تعداد میں شریک ہورہے ہیں ۔ جس کا فرسٹ انعام گیارہ لاکھ ،گیارہ ہزار ،گیارہ روپیہ رکھا گیا ہے ۔معدن اکیڈمی کے چیئر مین سید ابراہیم خلیل البخاری کے مطابق قرآن ایوارڈ کے ذریعہ ملکی اتحاد اور ہمہ آہنگی کا پیغام عام کرنا ہے ۔ خلیل بخاری کے مطابق قرآن ایوارڈ کے ذریعہ تعلیمی شعور اور قومی یکجہتی اور پائیدار قومی منصوبہ شامل ہے ۔اس موقع پر موجود اہم شخصیات کے اسماء سید احمد کبیر البخاری( ڈائریکٹر، جامعہ معدن) ذوالفقار علی ثقافی، منیجر جامعہ معدن عمر میلموری، ڈائریکٹر، گلوبل ریلیشنز بشیر سعدی، کیرالا، ڈائریکٹرحفظ انسٹی ٹیوشنز جامعہ معدن کھوج سفر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زبیر امجدی (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)- محمد شفیع، کیرالا- محمد نسیم عدنی ،محمد جنید عدنی۔