کھیر بھوانی مندر:پنڈ توں کے روحانی مرکز میں منعقدہ سالانہ تقریب میں مسلمانوں کی شرکت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 9 Months ago
کھیر بھوانی  مندر:پنڈ توں کے روحانی مرکز میں منعقدہ سالانہ تقریب میں مسلمانوں کی شرکت
کھیر بھوانی مندر:پنڈ توں کے روحانی مرکز میں منعقدہ سالانہ تقریب میں مسلمانوں کی شرکت

 

منظور ظہور۔ تولہ مولہ کشمیر/آواز دی وائس

وادی کشمیر جو صوفیوں سنتوں اور روحانی بزرگوں کی سرزمین رہی ہے،  ہندو، مسلم، سکھ بھائی چارے اور اتحاد کے علاوہ مہمان نوازی کیلۓ دنیا بھر میں مشہور ہے ۔امرناتھ یاترا ہو ,شیوراتری ، ہولی یا دیوالی ہو کشمیری مسلمان ان تہواروں پر کشمیری ہندوں کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں ۔ اس کی تازہ زندہ مثال گزشتہ روز اس وقت دیکھنے کی ملی جب ضلع گاندربل کے تولہ مولہ میں مشہور کھیر بھوانی مندر میں منعقدہ سالانہ میلہ میں جموں ,دہلی اور ملک کے دیگر علاقوں سے آئے کشمیری مائیگرنٹ مرد وزن پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے شرکت کرکے اعلی روایات ، کشمیریت اور بھائی چارے کی زندہ مثال پیش کردی ۔

  جی آر بیگ میموریل نامی فلاحی ٹرسٹ کی جانب سے کھیر بھوانی  تولہ مولہ  مندرمیں طبی کیمپ منعقد ہواجس میں

تین سو کے قریب ہندو عقیدت مندوں کا علاج و معالجہ کیا گیا ۔ ادویات تقسیم کی گیئں۔

درشکھوں نے  جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ  کیمپ کے انعقاد کی سراہناکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت پہلو ہے ۔ اس کیمپ میں شامل ہونے والے قافلہ کو ضلع سرینگر کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلر بلال احمدبٹ نے بلال کالونی صور سرینگر سے روانہ کیا جہاں موصوف کو اعزازی شال سے  بھی نوازاگیا ۔

منعقدہ کیمپ میں ضلع گاندربل کی ڈی ڈی سی  چیرپرسن نزہت اشفاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جموں و کشمیر  پنشنرس اینڈ سینئر سٹیزنز کے پریذیڈنٹ و معروف ٹریڈ یونین لیڈر  سمپت پرکاش نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور ٹرسٹ کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔ 

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین ،سماجی کارکن اور معروف ٹریڈ یونین لیڈر  اشتیاق بیگ نے آواز دی وائس کو بتایا کہ اس طرح کے طبی کیمپ مختلف اوقات پر مختلف مقامات پر لگائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو طبی خدمات فراہم کی جاسکیں۔کیمپ کے دوران اشتیاق بیگ کو بھی کشمیری پنڈتوں کی جانب سے عزت افزائی کی گئی۔

دریں اثناءٹرسٹ کی جانب سے منشیات مخالف مہم بھی شدومد سے جاری ہے اور ٹرسٹ کے رضاکاروں نے مختلف علاقوں میں مہم چلائی ۔  ٹرسٹ کے چیرمین اشفاق بیگ نے ضلع گاندربل میں بھی منشیات مخالف مہم چلائی اور لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کی صلاح دی۔

خاص کر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کود اور پڑھائی لکھائی کی سرگرمیوں میں وقت گزاریں نہ کہ منشیات کی طرف راغب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ  اس مہم کوبرابر جاری رکھیں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نشہ سے روکنے کی کوشش کریں گے ۔  اس سے قبل وائس آف پیس اینڈ جسٹس نامی غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ اور معروف سماجی لیڈر فاروق گاندربلی نے اپنے بعض رفقاء کے ہمراہ ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی اور میلے میں  جموں اور ملک کے دیگر حصوں سےشرکت کرنے آئے مرد اور خواتین میں پھول پیش کرکے اعلی کشمیری روایات کا اظہار کیا۔