کیرالہ: نابالغ کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون، پوکسو کے تحت گرفتار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2025
کیرالہ: نابالغ کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون، پوکسو کے تحت گرفتار
کیرالہ: نابالغ کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون، پوکسو کے تحت گرفتار

 



الاپپژہا (کیرالہ): کیرالہ میں ایک خاتون کو بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ (پوکسو) ایکٹ کے تحت نابالغ کو بھگا کر لے جانے اور اس کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ملزمہ خاتون (30 سالہ) دو بچوں کی ماں ہے، جو ایک ہفتہ قبل اپنے ایک دور کے نابالغ رشتہ دار (17 سالہ) کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔

خاتون اور لڑکے کے خاندان کی طرف سے الگ الگ گمشدگی کی شکایت درج کرانے کے پانچ دن بعد دونوں کو کرناٹک کے کوللور میں تلاش کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران دونوں نے موبائل فون استعمال نہیں کیا۔ پولیس کے مطابق انہیں کوللور میں گرفتار کیا گیا، جہاں خاتون نے رہائش کے لیے ایک مکان کرایہ پر لے رکھا تھا۔

خاتون پہلی بار ایک خاندانی تقریب میں لڑکے کے رابطے میں آئی تھی، جس کے بعد مبینہ استحصال شروع ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ شوہر کے ذریعہ سسرال واپس لے جانے کی کوشش کے بعد خاتون مبینہ طور پر نابالغ کو اس کے گاؤں (کٹیا تھوڑو پولیس اسٹیشن کے تحت) سے بھگا کر لے گئی۔

چیرتھلا پولیس نے خاتون کو پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کرلیا اور عدالت نے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ نابالغ کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔