کیرالہ : مسجد میں تقریب نکاح، دلہن کی شرکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2022
کیرالہ : مسجد میں تقریب نکاح، دلہن  کی شرکت
کیرالہ : مسجد میں تقریب نکاح، دلہن کی شرکت

 


قاضی  کوڈ:  مسجد میں نکاح تو عام بات ہے، اب یہ رجحان بن گیا ہے مگر اس نکاح میں صرف دولہا ہی ہوتا ہے ۔ دلہن تو گھر میں ہوتی ہے۔ لیکن  ایک نکاح ایسا ہوا جس میں دولہا تنہا نہیں تھا ۔اس نکاح میں دولہا  کے ساتھ دلہن بھی موجود تھی۔ کیرالہ میں اس نکاح نے ہر کسی کو چونکا دیا ۔ جسے خوش آئند مانا جارہا ہے۔

 ایک مسلم دلہن کے ساتھ اس کی شادی میں دولہا، اس کے والد اور دونوں خاندانوں کے دیگر مردوں کی موجودگی نے مسلم معاشرے میں ایک نیا رجحان قائم کیا ہے۔ عام طور پر مسلم شادیوں میں، دلہنیں شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کرتی ہیں صرف گواہ دلہن سے جاکر اس کی منظوری لیتے ہیں ۔

تاہم، پراکاداو سے کے ایس عمر  کی بیٹی نے شادی کے دن  مختلف سوچ کا نمونہ پیش کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دونوں گھر والے چاہتے تھے کہ میری بیٹی بہاجہ ہمارے ساتھ مسجد میں اپنے نکاح میں موجود رہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایسی روایات کو ترک کر دیں جن کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

میری بیٹی اپنی شادی کی گواہی دینے کا حق ہے۔ عمر نے کہا کہ جب ہم نے یہ سوچا تو ہم نے محل کمیٹی سے رابطہ کیا اور اس پر بحث کرنے کے بعد انہوں نے ہماری اپیل قبول کر لی اور ہمیں مختلف انداز میں سوچنے پر مبارکباد دی۔

گزشتہ ہفتے پراکادو میں ایک اور شادی میں دلہن کو اپنا نکاح دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن تقریب مسجد کے احاطے میں منعقد ہوئی نہ کہ اندر۔ عمر نے کہا کہ "اس لیے، بہجا کی شادی ہمارے علاقے کی پہلی تقریب بن گئی، جہاں دلہن مسجد کے اندر  نکاح کی تقریب  میں شامل ہوئی ۔

محل کے سکریٹری ای جے نیاس نے کہا کہ  "جب گھر والوں نے اس طرح کی درخواست کی تو محلہ کمیٹی کے اراکین میں کوئی اختلاف نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ہم دلہن کے لیے مسجد میں نکاح کے دوران موجودگی کو ممکن بنا نا پسند کریں گے۔

 شادی کی تقریب اگر گھر والے چاہیں تو اس انداز میں کرسکتے ہیں  لیکن اس کے لیے مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ۔ اصلاح پسند مسلم اسکالر سی ایچ مصطفیٰ مولوی، جنہوں نے ایک سال قبل مالابار میں اس طرح کی شادیاں شروع کیں مگر انہیں اس کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ "جب میں نے دلہن اور خاندان کی دیگر خواتین کی موجودگی میں نکاح کرایا تو شور مچ گیا۔

"ایک مبلغ نے ایسی شادی کو زنا قرار دیا اور دوسرے نے سوشل میڈیا پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ خاندان کی جانب سے قانونی کارروائی کی دھمکی دینے کے بعد مبلغ نے بعد میں ریمارکس کے لیے معافی مانگ لی تھی۔

مصطفیٰ  نے کہا کہ جو تبدیلیاں آئی ہیں وہ کمیونٹی میں لڑکیوں کے اس طرح کے رواج کے خلاف نکلنے کی وجہ سے ہیں۔لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اکثریت کی ذہنیت میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ ابھی اس سلسلے میں بڑی لمبی جدوجہد کرنی ہوگی ۔