سری نگر/نیو دہلی
ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں، دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا کردار کشمیر میں گھناونا ہے،،
ان نعروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر کشمیری نوجوانوں کی گونج دنیا نے دنیا، جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کشمیر میں دہشت گردی اور پاکستان کے کردار کے خلاف ایک بڑی مہم نے دنیا کو متوجہ کیا۔ دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا کہ کشمیری نوجوان دہشت گردی کے خلاف ہیں
منگل، 8 جون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر صارفین نے دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان کی اُس "پراکسی جنگ" کی سخت مذمت کی جس کے ذریعے وہ کشمیر میں اپنی علاقائی لڑائی کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ موضوع اُس روز ہندوستان میں X پر تیزی سے مقبول ہونے والے رجحانات میں شامل تھا۔
ذوادی کشمیر سے ابھرتی ہوئی نئی آوازیں ایک واضح پیغام دے رہی ہیں - کشمیری نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اب دہشت گردی، تشدد اور پاکستان کی نام نہاد پراکسی جنگ کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔ ان آوازوں میں شدت اور سچائی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر کا اصل مسئلہ وہ نہیں رہا جو کچھ حلقے دہائیوں سے پیش کرتے آئے ہیں۔
Gone are the days when Pak could brainwash Kashmir’s youth
- ashrafmohamad (@ashrafmoha39026) July 8, 2025
Today’s generation stands tall with resilience & purpose#VoicesOfKashmir are rising louder than ever-demanding dignity,peace & progress
Time to #EndPakSponsoredTerror#YouthAgainstTerror @yajnshri @RShahzaddk@Ieshan_W pic.twitter.com/ZW5NHUQpNA
منگل، 8 جون کو، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین نے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا بلکہ پاکستان کی اس پالیسی پر بھی سوال اٹھایا جس کے تحت وہ کشمیر میں عسکریت پسندی کو "مزاحمت" کا نام دیتا ہے۔ کشمیر کے نوجوانوں نے واضح طور پر بتا دیا ہے کہ یہ جنگ نہ ان کی ہے اور نہ ہی ان کی سرزمین پر اس کی کوئی گنجائش ہے۔
یہ جذبات نہ صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے بلکہ زمین پر بھی نوجوان طلبہ و طالبات کی جانب سے پرامن احتجاج کی صورت میں دیکھے گئے۔ ایک وائرل ویڈیو، جو 22 اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کی فوٹیج پر مبنی ہے، میں طلباء کو سری نگر کی سڑکوں پر مارچ کرتے اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔حتجاجی مارچ میں شریک ایک نوجوان خاتون نے کہا کہ "ہم اس ہولناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم بس یہ کہنا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
ہم عام کشمیریوں کی حیثیت سے امن کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ یہ واقعہ نہ کشمیر کی نمائندگی کرتا ہے، نہ ہماری۔ ہمیں اس پر گہرا افسوس ہے۔"
ایک سرکاری کالج کی طالبہ نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس نے یہ عمل کیا، اس سے بس اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ اس نے انسانیت کو قتل کیا ہے۔ اگر وہ ایسا کرنا ہی چاہتا تھا، تو ہمیں کشمیریوں کو مار دیتا، کیونکہ اس نے ہمارے نام پر ایسا کر کے کشمیر کی شبیہ کو مسخ کیا ہے۔ ہمارا قرآن کہتا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اور یہ عمل اسی زمرے میں آتا ہے۔"
کشمیر میں دہشت گردی کے اس بیانیے کو سب سے پہلے مقبول بنانے کی کوشش برہان وانی جیسے عسکریت پسندوں نے کی تھی، جو سوشل میڈیا کو استعمال کر کے نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرتا تھا۔ وہ نو برس قبل ایک مقابلے میں مارا گیا، لیکن اب اسی سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔
یہ احتجاج اور سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل اس امر کی علامت ہے کہ کشمیری معاشرہ بدل رہا ہے۔ وادی کے نوجوان اب اس پروپیگنڈہ کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں جو انہیں مسلسل ایک ایسی جنگ کا حصہ بنانے کی کوشش کرتا ہے جو نہ ان کی ہے اور نہ ان کی خواہش۔ ان کا نیا بیانیہ امن، انسانیت اور ترقی کا ہے۔
صارفین نے کشمیر میں دہشت گردی کو رومانوی رنگ دینے کی روش کے خلاف آواز بلند کی، جو پچھلے تقریباً تیس برسوں سے وادی کو خونریزی اور تباہی کی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ایک وائرل ویڈیو میں طلبہ کو سری نگر کی سڑکوں پر پرامن احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ تشدد کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں خاص طور پر پہلگام حملے کا ذکر ہے، جو 22 اپریل 2025 کو پیش آیا تھا۔یہ ویڈیو اس حملے کے وقت کی نیوز کوریج فوٹیج سے لی گئی ہے۔
This campaign marks the DA of Burhan Wani, 2016 Rejecting Pakistans terror agenda, Kashmiri youth are forging a path of peace, progress and selfdetermination.#EndPakSponsoredTerror #YouthAgainstTerror #VoicesOfKashmir5m#EndPakSponsoredTerror#YouthAgainstTerror#VoicesOfKashmir pic.twitter.com/jfxeJl12wY
— zubed khan (@zubedkhan195022) July 8, 2025
پاکستان کی پشت پناہی میں چلنے والی دہشت گردی نے کشمیر میں کئی نسلوں کو تباہی اور اندھیرے میں دھکیل دیا، لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔ خوف کی خاموشی آہستہ آہستہ امید اور حوصلے کی آوازوں میں تبدیل ہو رہی ہے۔ کشمیری نوجوان اب اپنی شناخت اور مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں، اور وہ دہشت گردی اور تشدد کو پوری قوت سے مسترد کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ مہم برہان وانی کی برسی، یعنی 2016 کے اس تاریک لمحے کی یاد میں ہے، لیکن اس بار کشمیر کی فضاؤں میں ایک نیا پیغام گونج رہا ہے - ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردانہ عزائم کو مسترد کرتے ہوئے، کشمیری نوجوان اب امن، ترقی اور حقیقی خود ارادیت کی راہ پر گامزن ہیں۔ وہ اس بیانیے کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو انہیں بار بار تباہی کے دہانے پر لے آیا۔"یہ جذبات اس بات کی علامت ہیں کہ وادی میں ایک نئی نسل ابھری ہے جو ہتھیاروں کے بجائے تعلیم، مواقع اور پرامن مستقبل پر یقین رکھتی ہے۔