کشمیری سمیتی نے کشمیری پنڈتوں کے لیے کیا انصاف کا مطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-03-2022
کشمیری سمیتی نے کشمیری پنڈتوں کے لیے کیا انصاف کا مطالبہ
کشمیری سمیتی نے کشمیری پنڈتوں کے لیے کیا انصاف کا مطالبہ

 

 

منظور ظہور، نئی دہلی

کشمیرسمیتی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس نئی دہلی میں 21 مارچ 2022 کو منعقد ہوئی۔ اس پریس کانفرنس میں کشمیرسمیتی کے ذمہ داروں نے حکومت سے کشمیری پنڈتوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ 

کشمیر سمیتی کی جانب سے کہا گیا کہ32 سال قبل  کشمیری پنڈتوں پر جو ظلم و ستم ہوا، ہم پر جو قتل و غارت گیری ہوئی ہے۔ ہم انہیں ایس آئی ٹی کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور کمشیری پنڈتوں کے لیے الگ سے بسائے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کشمیر سمیتی نے فلم دی کشمیر فائلز بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس فلم کے تعلق سےکہا گیا کہ 32سال بعد کشمیری پنڈتوں پرہونے والےظلم وستم کوفلم کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش  پہلی دفعہ پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پر کشمیر سمتی کے متعدد رہنما مثلا سمیر چرنگو ، سنجے کول ، وجے بھٹ ، وجے رینہ اور بھوشن لعل بھٹ وغیرہ موجود تھے۔

 کشمیر سمیتی نے دی کشمیر فائلز نامی فلم کو حقیقت پر مبنی قراردیا۔ 

وہیں سمیتی نے یہ بھی کہا کہ ہم کشمیری پنڈتوں نے کبھی کسی کو نہیں مارا۔ جب کہ انہیں انہیں مذہب کی بنیاد پر کشمیر سے نکلنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

کشمیر سمیتی کے ذمہ دار نے یہ بھی کہا ہم کشمیری پنڈتوں کا کشمیر کی زمین پر پورا حق ہے اور ہم کشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے ایک حصے پر "پنن کشمیر " قائم کرکے اس میں آباد ہونا چاہتے ہیں۔

کشمیر سمیتی کے رہنماوں نے زور دیکر کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے قاتلوں کو پھانسی دینے تک خاموش نہ رہیں گے۔