کشمیر ٹائمز کے جموں دفتر پر پولیس کا چھاپہ، کارتوس برآمد

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2025
کشمیر ٹائمز کے جموں دفتر پر  پولیس کا چھاپہ، کارتوس برآمد
کشمیر ٹائمز کے جموں دفتر پر پولیس کا چھاپہ، کارتوس برآمد

 



جموں -جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے جمعرات کو کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا
الزام ہے کہ یہ ادارہ ملک کے خلاف سرگرمیوں کو فروغ دے رہا تھا-چھاپے کے دوران اے کے رائفل کے کارتوس پسٹل کی کچھ گولیاں اور ہینڈ گرنیڈ کے پن برآمد ہوئے-

افسران کے مطابق ایس آئی اے نے مقدمہ درج ہونے کے بعد اخبار کے دفتر اور کمپیوٹروں کی مکمل تلاشی لی-چھاپے میں اے کے رائفل کے کارتوس پسٹل کی گولیاں اور ہینڈ گرنیڈ کے پن سمیت دیگر اشیاء ضبط کی گئیں-انہوں نے بتایا کہ اخبار کے منتظمین سے جلد پوچھ گچھ کی جائے گی

چھاپے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سرندر سنگھ چوہدری نے کہا کہ کارروائی صرف اسی صورت میں ہونی چاہئے جب غلطی ثابت ہو-اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو کارروائی ہو-لیکن اگر صرف دباؤ بنانے کے لئے ایسا کیا جائے تو یہ درست نہیں ہوگا