کشمیر:دہشت گردوں فائرنگ- بہار کے دو مزدور زخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2022
کشمیر:دہشت گردوں  فائرنگ-  بہار کے دو مزدور زخمی
کشمیر:دہشت گردوں فائرنگ- بہار کے دو مزدور زخمی

 

 

سری نگر: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے بہار کے دو مزدوروں پر گولی چلائی جو دونوں بٹیا ضلع کے رہنے والے تھے۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر باہر کے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے کھرپورہ میں دہشت گردوں نے بہار کے دو مزدوروں پر فائرنگ کی

۔ اس واقعے میں دونوں مزدور بری طرح زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن: جموں و کشمیر پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ کے کھرپورہ رتنی پورہ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بہار کے دو مزدوروں کو زخمی کر دیا ہے۔ ان زخمی مزدوروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

دونوں مزدور بہار کے بٹیا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش میں پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ مغربی بنگال کے مزدور کو دہشت گردوں نے گولی مار دی: اس سے پہلے بھی جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مغربی بنگال کے ایک مزدور کو دہشت گردوں نے گولی مار دی تھی۔ پولیس کی معلومات کے مطابق، دہشت گردوں نے پلوامہ ضلع کے اوگر گنڈ علاقے میں ایک مہاجر مزدور کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی تھی۔ حملے میں زخمی ہونے والے مزدور کو فوری طور پر پلوامہ اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے مزدور کی شناخت منیر الاسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو دہشت گرد مارے گئے: کچھ دیر بعد سیکورٹی فورسز نے انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق غزوۃ الہند سے تھا۔ جموں و کشمیر پولیس نے اطلاع دی تھی کہ یہ دونوں دہشت گرد 2 ستمبر کو مغربی بنگال کے ایک مزدور پر حملہ کرنے میں ملوث تھے۔

جموں و کشمیر پولیس کی معلومات کے مطابق، سری نگر میں سیکورٹی فورسز نے ایک انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ان دونوں دہشت گردوں نے پلوامہ میں مغربی بنگال کے ایک مزدور منیر الاسلام کو نشانہ بنایا تھا۔ ان دہشت گردوں کی شناخت کرتے ہوئے کشمیر کے اے ڈی جی پی نے بتایا کہ ایک دہشت گرد اعزاز رسول نذر تھا جو پلوامہ کا رہنے والا تھا اور دوسرا شاہد احمد عرف ابو حمزہ تھا۔