کشمیر۔ حاملہ خاتون کو برفباری میں پانچ کلو میٹر تک کندھے پرلاد کرچلے فوجی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2021
جے جوان ۔ ہمت مرداں مدد خدا
جے جوان ۔ ہمت مرداں مدد خدا

 

 

سری نگر ۔ برف باری اور بارش میں فوجیوں نے جان بچائی ایک حاملہ خاتون کی ۔ زچگی کے درد سے بے حال خاتون کو فوجیوں نے پانچ کلو میٹر تک کندھوں پر لاد کر محفوظ مقام تک پہنچایا ۔ کشمیرمیں فوج کی انسانی خدمت کی ایک اورنظیرسامنےآئی ہے۔ بارہ مارچ کو صبح گیارہ بجے فوجی کیمپ میں ایک فون آیا جس نے کال کی تھی وہ بہت گھبرایا ہوا تھا۔اس شخص نے بتایا کہ ایک خاتون زچگی کے درد سے تڑپ رہی ہے مگرزبردست برفباری کے سبب راستے بند ہیں ۔کوئی ایسا ذریعہ نہیں جو اسے طبی مرکز پہنچایا جاسکے۔

awaz

انسانی خدمت کی ایک اور بڑی مثال

یہ واقعہ کوشی محلہ درد پورہ کا ہے۔ مارکول سی او بی کو ٹیلی فون کرنے والے کا نام غلام بنی تھا۔اس کے مطابق محمد قاسم کی اہلیہ خورشیدہ کی پریشانی ہے۔ اسے زچگی کا درد ہورہا ہے لیکن زبردست برفباری اور بارش کے سبب ایسا کوئی ذریعہ نہیں جو اسے طبی مرکز لے جایا جاسکے۔ بس اس کے بعد جو ہوا اس نے مقامی لوگوں کے دل جیت لئے۔

ہندوستانی فوج کے جوانوں نے خاتون کو اسٹریچر کو کندھوں پر اٹھا کر سفرشروع کیا ،بارش بھی تھی اورسڑکوں پر برف ۔ جس پر چلنا بھی مشکل تھا لیکن فوجی جوانوں نے پانچ کلو میٹر تک کا سفر طے کیا۔فوجی جوانوں نے سڑک کی پھسلن اور برف پر قدم جماتے ہوئے ایک طویل سفر کو طے کیا۔ سڑک پر پہنچنے کے بعد آرمی ایمبولینس نے خاتون کو سوگام ڈسٹر اسپتال منتقل کیا۔

ایک خاتون اور ایک ایسی زندگی کو بچایا جو دنیا میں آئی بھی نہیں تھی۔ کشمیر میں دور دراز کے علاقوں میں فوج کے جوان کشمیریوں کےلئے ’پڑوسی‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کےلئے ہر ممکن خدمت کررہے ہیں۔۔

awaz