کشمیر: مسلمانوں اورغیر مسلموں کا زیورات، نقدی اور برتنوں کے ساتھ گاڑیوں و زمین کا عطیہ ۔ ایران نے کہا ۔۔۔۔ شکریہ ہندوستان

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2026
 کشمیر: مسلمانوں اورغیر مسلموں کا زیورات، نقدی اور برتنوں کے ساتھ گاڑیوں و زمین کا عطیہ ۔ ایران نے کہا ۔۔۔۔ شکریہ ہندوستان
کشمیر: مسلمانوں اورغیر مسلموں کا زیورات، نقدی اور برتنوں کے ساتھ گاڑیوں و زمین کا عطیہ ۔ ایران نے کہا ۔۔۔۔ شکریہ ہندوستان

 



 ۔سرینگر: امریکہ اسرائیل ایران جنگ کے درمیان جموں و کشمیر کے لوگوں نے ایران کے متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر عطیہ مہم شروع کر دی ہے۔ لوگ قیمتی اشیا اور اپنی جمع پونجی پیش کر رہے ہیں ۔کشمیر کے لوگوں نے  گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، ذاتی زیورات، تانبے کے برتن اور یہاں تک کہ زمین بھی عطیہ کی ہے۔ان میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں ۔ جن میں کچھ غیر مسلم افراد اور شیعہ برادری کا ایک بڑا حصہ بھی شامل ہے۔ ایرانی سفارت خانے کی جانب سے دی گئی عطیات کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا ہے۔

نماز عید کے بعد ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل جنگ  کے سبب  فنڈ اکٹھا کئے گئے ۔ جن میں شیعہ سنی اور غیر مسلم  سب شامل تھے۔ اکنامکس  ٹائمز کے مطابق ایران کی مدد کے لیے فنڈ دینے والوں میں کچھ غیر مسلم بھی شامل تھے

ہندوستان میں ایرانی سفارت خانے نے اتوار کے روز کشمیریوں  کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ امریکہ اسرائیل حملوں کے بعد ایران کے لیے عطیات مہم شروع کی اور نقد رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیاء فراہم کیں۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایکس پر لوگوں کی جانب سے ایران میں امدادی کوششوں کے لیے رضاکارانہ عطیات دیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

ایسی ہی ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ہندوستان میں ایرانی سفارت خانے نے اپنے ایکس ہینڈل پر کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں اور کشمیر کے مہربان لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انسانی ہمدردی اور خلوص کے ساتھ ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ مہربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی۔ شکریہ ہندوستان۔

ایک اور پوسٹ جس میں سونے کے زیورات، نقد رقم، برتن اور یہاں تک کہ گلک کی تصویر شامل تھی، اس پر ردعمل دیتے ہوئے سفارت خانے نے لکھا کہ ہم آپ کی مہربانی اور انسانیت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ شکریہ ہندوستان۔

 ایک اور پوسٹ میں سفارت خانے نے ایک کشمیری خاتون کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کی جانب سے دیا گیا سونے کا یادگاری تحفہ عطیہ کر رہی ہیں جو 28 سال پہلے انتقال کر گئے تھے۔ یہ عطیات اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد سامنے آئے جب ہندوستان میں ایرانی سفارت خانے نے 17 مارچ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنگ سے متاثرہ ملک کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔

 17 مارچ کو ایکس پر کی گئی پوسٹ میں ایرانی سفارت خانے نے اکاؤنٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ہندوستان کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے ایران میں جنگ سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کی ہے۔ عطیات صرف سفارت خانے کے سرکاری بینک اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائے جائیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ غیر سرکاری ذرائع سے جاری کیے گئے کسی بھی کیو آر کوڈ یا یو پی آئی تفصیلات کی سفارت خانہ توثیق نہیں کرتا اور ان کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ آپ کی حمایت کا شکریہ۔

 پچھلے کئی دنوں سے سوشم میڈیا پر یہ خبریں جاری ہیں  کشمیر کے رہائشی ایران کے لیے امدادی فنڈ میں نقد رقم، سونا اور تانبے کے برتن عطیہ کر رہے ہیں۔ عطیات مہم عید کی تقریبات کے ایک دن بعد شروع ہوئی جب وادی کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں نوجوان گھر گھر جا کر ایران میں جاری جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے چندہ جمع کرنے لگے۔

ایک اور پوسٹ میں سفارت خانے نے ایک کشمیری خاتون کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کی جانب سے دیا گیا سونے کا یادگاری تحفہ عطیہ کر رہی ہیں جو 28 سال پہلے انتقال کر گئے تھے۔ یہ عطیات اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد سامنے آئے جب ہندوستان میں ایرانی سفارت خانے نے 17 مارچ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنگ سے متاثرہ ملک کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔

سیاسی و سماجی ردعمل 

نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی اور پارٹی کے ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ یہ تعاون انسانیت کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیہات اور شہروں سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقات کے لوگوں نے جس طرح نئی دہلی میں ایران کے سفارت خانے کی اپیل پر اسٹیٹ بینک آف ہندستان کے انسانی امدادی اکاؤنٹ میں عطیات جمع کرائے ہیں وہ ہمدردی اور اجتماعی شعور کی روشن مثال ہے۔ یہ جذبہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ ہر چیز سے اوپر اٹھ کر ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ نیکی کریں لیکن اسے ظاہر نہ کریں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی منتظر مہدی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ امدادی کاموں کے لیے دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں ایران کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور ایک معمولی تعاون کے طور پر اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کر رہا ہوں۔ انسانیت سب سے پہلے ہونی چاہیے۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے رہنما اور آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے صدر عمران انصاری نے کہا کہ کشمیری عوام خاص طور پر شیعہ برادری نے بھرپور انداز میں حصہ لیا ہے اور اسے اپنا اخلاقی اور مذہبی فریضہ سمجھا ہے کہ وہ ایران جیسے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں جو پہلے ہی پابندیوں اور جنگ کی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ شہید آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تعلیمات اور وراثت سے جڑا ہوا ہے جن کی زندگی اور قربانی مزاحمت اتحاد اور مظلوموں کی حمایت کے لیے تحریک دیتی ہے۔ تاہم انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ چند افراد کو چندہ جمع کرنے کے عمل کے دوران مختلف اداروں کی جانب سے تفصیلات کے لیے کالز موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ اس معاملے کو سمجھداری اور احترام کے ساتھ سنبھالا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو یقین دلایا جائے کہ یہ عطیات خالصتاً انسانی اور مذہبی مقصد کے لیے ہیں تاکہ ایران کے عوام کی مدد کی جا سکے۔ عوام کے جذبات اس سے گہرے طور پر وابستہ ہیں اور کسی بھی غیر ضروری دباؤ سے عوامی احساسات مجروح ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو چاہیے کہ اس اجتماعی جذبے کو عزت کے ساتھ جاری رہنے دیں۔